چیرو/جے پور،3جنوری (آئی این ایس انڈیا) ضلع میں رتن گڑھ روڈ پر رات گئے ٹرک اور بولیرو کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں، بولیرو پر سوار دو افراد کی المناک موت ہوگئی۔
وہیں گٹی سے بھرے ٹرک کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ جس کے بعد دونوں کی لاشوں کو مردہ خانے میں رکھ دیاگیا ہے،جہاں دونوں کا پوسٹمارٹم اتوار کی صبح کیا گیا۔یہ حادثہ رتن گڑھ روڈ پر سہلہ داؤدسر کے درمیان ہوا۔ بولیرو چیرو سے رتن گڑھ جارہی تھی، سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔بولیروسوار کسی کام سے چیرو گئے تھے، رات گئے لوٹ رہے تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی رتن گڑھ پولیس موقع پر پہنچی اور نعش لے کر رتن گڑھ لے گئی۔ حادثے میں بولیرو اور گٹی سے بھرے ٹرک کو نقصان پہنچاہے،جسے تھانہ لے آیا گیا ہے۔